ریاستی وزیر گنگولہ کملا کر دوسری مرتبہ کووڈ سے متاثر

گنگولہ کملاکر نے جو حضور آباد ضمنی انتخاب کے انچارج بھی ہیں، منگل کے روز پارٹی امیدوار کے ساتھ انتخابی مہم میں حصہ لیا تھا۔

حیدرآباد: وزیر برائے بہبودی پسماندہ طبقات، فوڈ اینڈ سیول سپلائزگنگولہ کملا کر کا کورونا ٹسٹ دوسری مرتبہ پازیٹیو آیا ہے اور انہوں نے حالیہ عرصہ میں ان کے ساتھ رابطہ میں آنے والے تمام افراد سے خواہش کی ہے کہ وہ الگ تھلگ ہوجائیں۔

گنگولہ کملاکر نے جو حضور آباد ضمنی انتخاب کے انچارج بھی ہیں، منگل کے روز پارٹی امیدوار کے ساتھ انتخابی مہم میں حصہ لیا تھا۔

شدید سردی اور بخار ہونے پر وہ کریم نگر واپس لوٹ آئے تھے جہاں ان کا کووڈ کا معائنہ کیا گیا اور اُس کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔حضور آبا د ضمنی انتخاب کا اعلامیہ جاری کیا جانے کے بعد سے کملاکر سرگرم طور پر انتخابی مہم میں حصہ لے رہے تھے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.