ریاست تلنگانہ میں جی ایس ٹی کی وصولی میں بہتری

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ 9ماہ تک مسلسل ایک لاکھ کروڑ جی ایس ٹی کی وصولی کے بعد جون2021میں کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے جی ایس ٹی وصولی میں گراوٹ آئی تھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں گذشتہ چند مہینوں کے دوران جی ایس ٹی وصولی میں بہتری دیکھی گئی ہے۔ ستمبر 2021 میں ریاست کے جی ایس ٹی محصولات 3494 کروڑ روپے رہے۔

ستمبر 2020 کے دوران وصولی کی گئی رقم سے 25 فیصد زیادہ تاہم یہ رقم جاریہ سال جولائی اور اگست میں وصول کی گئی رقم سے کم رہی۔ تلنگانہ میں اگست کے دوران جی ایس ٹی محصولات 3526 کروڑ رہے جو گذشتہ اگست سے26 فیصد زیادہ ہے۔

جبکہ جولائی2021 میں جی ایس ٹی محصولات 3610 کروڑ روپے درج کئے گئے تھے۔ ستمبر2021 کے دوران جی ایس ٹی وصولی میں ریاست اور مرکزی حکومت کی کارکردگی میں یکسانیت دیکھی گئی تھی۔ ریگولر سٹلمنٹس کے بعد ستمبر2021میں مرکزی و ریاستی آمدنی49,390 کروڑ اور50,907 کروڑ رہی۔

سی جی ایس ٹی کے طور پر 49,390کروڑ اور ایس جی ایس ٹی کے طور پر50,907 کروڑرہی وصول کئے گئے تھے۔ اس طرح اگست کے مہینہ میں جملہ جی ایس ٹی کی وصولی1.12 لاکھ کروڑ روپے رہی۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ 9ماہ تک مسلسل ایک لاکھ کروڑ جی ایس ٹی کی وصولی کے بعد جون2021میں کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے جی ایس ٹی وصولی میں گراوٹ آئی تھی۔

اب کووڈ واقعات میں کمی کے بعد کئی شعبوں میں کام کاج کی بحالی سے جی ایس ٹی وصولی میں مسلسل بہتری درج کی جارہی ہے جولائی اور اگست کے دوران ملک میں جی ایس ٹی وصولی نے پھر ایک بار ایک لاکھ کروڑ کے ہندسہ کو پار کرلیا ہے اور یہ رجحان جاری ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.