ریاست میں اومیکرون کا خطرہ برقرار۔ عوام محتاط رہیں: جی سرینواس راؤ

انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ کووڈ قواعد پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔ انہوں نے عوام بالخصوص اُن افراد سے جنہوں نے ابھی تک کورونا ویکسین نہیں لئے ہیں اور دوسری خوراک نہ لئے افراد سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ پہلی فرصت میں ٹیکے لیں۔

حیدرآباد: ڈائرکٹر پبلک ہیلت تلنگانہ ڈاکٹر جی سرینواس راؤ نے آج کہا کہ اگر عوام کو ووڈ۔19 پروٹوکول پر عمل نہیں کریں گے تو ریاست میں کسی بھی وقت نئے ویر ینٹ”اومیکرون“ کی وبا پھیل سکتی ہے۔

اومیکرون کے خطرہ سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ عوام کو کووڈ رہنمایانہ خطوط پر سختی کے ساتھ عمل کرنا ہوگا بصورت دیگر نئے ویرینٹ کی وبا، ریاست میں بھی پھیل سکتی ہے۔

آج یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر سرینواس راؤ نے کہا کہ حکومت، اومیکرون کو روکنے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے۔ کورونا کی نئی قسم کے بارے میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ کووڈ قواعد پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔ انہوں نے عوام بالخصوص اُن افراد سے جنہوں نے ابھی تک کورونا ویکسین نہیں لئے ہیں اور دوسری خوراک نہ لئے افراد سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ پہلی فرصت میں ٹیکے لیں۔ ڈاکٹر راؤ نے عوام پر زور دیا کہ وہ ماسک کا استعمال کریں۔

وقفہ، وقفہ سے ہاتھوں کو دھوتے رہیں اور کام کے مقامات اور بازار میں دو گز کی دوری کا بطور خاص خیال رکھیں۔ ہجوم والے مقامات پر جانے سے گریز کریں۔

اگر عوام، کووڈ قواعد پر عمل کریں گے تو کورونا کی نئی قسم سے محفوظ رہ سکتے ہیں اگر عوام، کورونا رہنمایانہ خطوط کی خلاف ورزی کرتے رہیں گے تو آنے والے چند ماہ میں کورونا کی نئی لہر کو روکنامشکل رہے گا۔ حکومت نے ریاست بھر میں کورونا ٹیکہ اندازی مہم شروع کی ہے۔ حکومت نے 31دسمبر تک صدفیصد ٹیکہ اندازی کا نشانہ حاصل کرنا چاہتی ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.