ریاست میں یکم ستمبر سے60لاکھ طلبہ کی اسکولس واپسی متوقع

واضح رہے کہ تقریباً17ماہ بعد ریاست میں یکم ستمبر سے تعلیمی اداروں کی کشادگی عمل میں لائی جارہی ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر تعلیم پی سبیتا اندرا ریڈی نے اساتذہ، عوامی نمائندوں اور محکمہ تعلیمات کے عہدیداروں کو اسکولس میں صاف صفائی، پینے کا پانی اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی۔

آج کوکنٹلہ میں ضلع پریشد ہائی اسکول کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے کلاس رومس، ٹائلٹس اور پلے گراونڈ کا معائنہ کیا۔

واضح رہے کہ تقریباً17ماہ بعد ریاست میں یکم ستمبر سے تعلیمی اداروں کی کشادگی عمل میں لائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طویل عرصہ بعد طلباء اسکولس آئیں گے۔ اس لئے کووڈ 19 رہنمایانہ خطوط پر عمل آوری کے ساتھ ساتھ پینے کے پانی کی سربراہی، برقی کی فراہمی اور صفائی پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد چیف منسٹر کے چندر شیکھرراؤ نے یکم ستمبر سے اسکولس کی کشادگی کا فیصلہ کیا۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.