ریاست کو بنگارو تلنگانہ بنانے کی سمت شاندار پیشرفت: کے ٹی آر

ریاستی وزیر آئی ٹی کے ٹی آر نے حلقہ اسمبلی عالم پور سرکل پہنچ کر سو100بستروں کے سرکاری دواخانے کا سنگ بنیاد رکھا جو کہ 23کروڑ 38لاکھ روپئے کی لاگت سے تعمیر ہوگا۔

حیدرآباد/گدوال: ریاستی وزیرآئی ٹی تارک راما راو نے جوگولامبا گدوال ضلع کے عالم پور میں 100بستروں والے اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ اسپتال عالم پور چوراہے پر مارکٹ یارڈ کے قریب تعمیر کیاجائے گا۔انہوں نے جورالہ پراجکٹ کے قریب پارک کی تعمیر کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔انہوں نے سرکاری ڈگری کالج میں کتب خانہ،کالج میں اضافی کلاس رومس اورآڈیٹوریم کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔ان کی ضلع میں آمد پرحکمران جماعت ٹی آرایس کے لیڈروں اور کارکنوں کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیاگیا۔

اس موقع پر وزرانرنجن ریڈی،سرینواس گوڑ، رکن اسمبلی ابراہم،رکن پارلیمنٹ راملو، رکن کونسل وانی دیوی اور دوسرے موجود تھے۔نمائندہ منصف گدوال کے مطابق وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی وبلدی نظم ونسق تارک راما راؤ نے گدوال  میں ایک سو چھے کروڑ پندرہ لاکھ روپے مالیت کے بعض کاموں کا سنگ  بنیاد اور افتتاح کیا۔

 کے ٹی آرنے وزیر زراعت نرجن ریڈی۔اور وزیر سیاحت سرینواس گوڑ۔اور وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی کے ہمراہ آج بذریعہ ہیلی کاپٹر ضلع جوگولمبا گدوال کے حلقہ اسمبلی عالم پور سرکل پہنچ کر سو100بستروں کے سرکاری دواخانے کا سنگ بنیاد رکھا جو کہ 23کروڑ 38لاکھ روپئے کی لاگت سے تعمیر ہوگا۔ بعد ازاں گدوال ٹاؤن کے انٹرنس میں نو تعمیر شدہR.O.Bفلائی اوؤر برج کا افتتاح کیا جو کہ پچیس 25کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔

قبل ازیں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کی قیادت میں ترقیوں کے منازل طے کرہی ہے اور پورے ملک میں ایک مثالی ریاست (تلنگانہ) کے طور پر ابھر رہی ہے۔مرکزی حکومت نے ریاستی حکومت کے کئی اسکیموں کی نقل کرتے ہوئے پورے ملک فلاح وبہبود کی اسکیمات شروع کی ہے۔

چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ نے ریاست کو بنگارو تلنگانہ میں تبدیل کرنے انتھک محنت وجدو جہد کرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.