زندہ ماں کی تعزیتی تقریب منعقد کرنے نافرمان بیٹے کی کوشش

بیٹے نے جھوٹ پھیلادیا کہ پوشماں اس ماہ کی 19تاریخ کو چل بسی،اس ماہ کی 28تاریخ کو خراج پیش کرنے ہندورسم ورواج کے مطابق ہونے والی پداکرما(تعزیت) کی تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا۔

حیدرآباد: بیٹے نے اپنی زندہ ماں کی تعزیتی تقریب منعقد کرنے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ ضلع نلگنڈہ میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کے آئٹی پامولاگاوں کی رہنے والی وارنسی پوشماں کو دو بیٹے اورچاربیٹیاں ہیں۔تمام کو اس خاتون نے پال پوس کر بڑا کیا اور ان کی شادی بھی انجام دی۔ضعیفی کے باوجود روزانہ وہ مزدوری کے لئے جاتی ہے۔

بڑا بیٹا یادگری ماں کی کسی بھی طرح کی مدد نہیں کرتا ہے اور وہ نافرمان ہے۔مزدوری سے ملنے والی رقم بیٹیوں اور چھوٹے بیٹے کو دیئے جانے کے شبہ میں اس کی ماں سے مخاصمت ہوگئی۔

اس نے جھوٹ پھیلادیا کہ پوشماں اس ماہ کی 19تاریخ کو چل بسی،اس ماہ کی 28تاریخ کو اس کو خراج پیش کرنے ہندورسم ورواج کے مطابق ہونے والی پداکرما(تعزیت) کی تقریب منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس نے اپنی ماں کے تعزیتی کارڈ بھی اس کی تصویر کے ساتھ چھپوائے اور رشتہ داروں کو یہ اطلاع بھی دی کہ اس کی ماں چل بسی ہے۔

اس بات کی اطلاع پر ضعیف ماں پولیس سے رجوع ہوئی۔اس کا کہنا ہے کہ نافرمان بیٹے کے خلاف شکایت کرنے کے لئے وہ پولیس سے رجوع نہیں ہوئی ہے بلکہ اس نے کہا کہ اس کی موت کی اطلاع پر اس کو حکومت سے ملنے والے وظیفہ کی رقم کے بند ہونے کے شبہ میں وہ پولیس سے رجوع ہوئی اور پولیس کو تفصیلات سے واقف کروایا۔

بعد ازاں پولیس نے یادگری کوکونسلنگ کی اور انتباہ دیا کہ اس طرح کے واقعہ کا اعادہ نہ ہونے پائے۔پوشماں نے حکومت سے خواہش کی کہ اس کو ڈبل بیڈروم کامکان فراہم کیاجائے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.