سالارجنگ میوزیم کوعالمی سطح پر فروغ دینے کی ضرورت پرزور:گورنر

سالار جنگ میوزیم عالمی سطح کے سیاحوں کواپنی طرف متوجہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ گورنر جو سالارجنگ میوزیم بورڈکی صدرنشین بھی ہیں‘ کی قیادت میں بورڈاجلاس منعقدہوا۔

حیدرآباد: ریاستی گورنرڈاکٹرتمیلی سائی سوندرا راجن نے تاریخی سالارجنگ میوزیم کوعالمی سطح پر فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیا۔ انہوں نے کہاکہ سالارجنگ میوزیم کئی قیمتی نایاب ونادراشیاء کیلئے شہرت رکھتا ہے۔

سالار جنگ میوزیم عالمی سطح کے سیاحوں کواپنی طرف متوجہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ گورنر جو سالارجنگ میوزیم بورڈکی صدرنشین بھی ہیں‘ کی قیادت میں بورڈاجلاس منعقدہوا۔

انہوں نے بورڈ ممبرس کوطلباء اور نوجوانوں کو ماضی کے ادب‘ہنراورفن اورنادراشیاء کے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لئے میوزیم کی سیر کے مواقع کوفروغ دینے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے میوزیم کے ذمہ داروں کو مشورہ دیا کہ میوزیم کی سیاحت کیلئے آنے والے افراد کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کویقینی بنائیں اور ساتھ ہی ساتھ ماضی کے عظیم ثقافتی ورثہ نیز نادر نگارشات‘نایاب اشیاء کاتحفظ کرنا ضروری ہے تاکہ مستقبل کی نسلوں کو سنہری ماضی کے متعلق معلومات حاصل ہوسکے۔

انہوں نے میوزیم کے چندگیلریز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق عصری تقاضوں سے لیس کئے جانے کے اقدامات کی ستائش کرتے ہوئے ماباقی کاموں کوعصری تقاضوں سے جلد ازجلد لیس کرنے کی ہدایت دی۔

اس موقع پر مئیرجی ایچ ایم سی جی وجئے لکشمی‘سکریٹری ٹوگورنر کے سریندرموہن‘وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈی روپندر‘ آنندیہ داس گپتا‘ پروفیسروی کشن راؤ‘ ڈاکٹر کملاکر‘ ڈاکٹر جئے کشن اوردیگر موجودتھے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.