سرکردہ ماؤنواز لیڈر آر کے کی زندگی پر شائع کتاب ضبط

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پرنٹنگ پریس،خاتون جہدکار سندھیا کے شوہر راما کرشنا کا ہے۔ماونواز لیڈرراماکرشنا جن کو آر کے کہا جاتا تھا کی حال ہی میں چھتیس گڑھ میں موت ہوگئی تھی۔

حیدرآباد: سرکردہ ماونواز لیڈر آر کے کی زندگی پر شائع ہونے والی کتاب کو حیدرآباد میں پولیس نے ضبط کرلیا۔آرکے،حال ہی میں چل بسے تھے۔پولیس نے عنبرپیٹ، موسی رام باغ کے نوئیا پرنٹنگ پریس سے اس کتاب کو ضبط کیا۔

پولیس نے پرنٹنگ پریس کے مالک نائک کے ساتھ ایک اور شخص کو گرفتار کرلیا۔بتایاجاتا ہے کہ گرفتار شخص کچھ عرصہ سے مانوازوں سے رابطہ میں تھا۔

اس پر پولیس کو شبہ ہوا۔پولیس نے پرنٹنگ پریس پر چھاپہ مارتے ہوئے کئی کتابوں کو ضبط کرلیا۔آرکے کی بیوی سریشا نے اپنے شوہر کی زندگی پر کتاب کی اشاعت کا ارادہ کیاتھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پرنٹنگ پریس،خاتون جہدکار سندھیا کے شوہر راما کرشنا کا ہے۔ماونواز لیڈرراماکرشنا جن کو آر کے کہا جاتا تھا کی حال ہی میں چھتیس گڑھ میں موت ہوگئی تھی۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.