سوچھ سرویکشن میں تلنگانہ کو 12 ایوارڈز

مرکزی وزارت امکنہ وشہری ترقیاتی امور نے تلنگانہ کو صفائی مترا سرکھشا چیالنج میں بہتر کارکردگی میں شامل ملک کی دو ٹاپ ریاستوں میں سے ایک ریاست قرار دیا۔

حیدرآباد: قومی سطح کے صفائی چیالنجس اور مسابقت میں تلنگانہ نے 12ایوارڈز حاصل کئے ہیں۔ مرکزی وزارت امکنہ و شہری ترقیاتی امور نے ملک کے4300 شہروں اور ٹاؤنس میں قومی سطح پر سوچھ سرویکشنا میں صفائی کے چیالنجس اور مقابلہ جات، کچرے سے پاک شہروں کی رینکنگ، صفائی مترا سرکھشا چیالنج سانیٹیشن امپرومنٹ، عوام میں شعور بیداری اور ویسٹ مینجمنٹ کے زمروں میں مقابلہ رکھے تھے ان تمام زمروں میں سے تلنگانہ نے12ایوارڈز حاصل کئے ہیں۔

مرکزی وزارت امکنہ وشہری ترقیاتی امور نے تلنگانہ کو صفائی مترا سرکھشا چیالنج میں بہتر کارکردگی میں شامل ملک کی دو ٹاپ ریاستوں میں سے ایک ریاست قرار دیا۔

تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق وشہری ترقیات کے ٹی آر نے ہفتہ کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صفائی مترا چیالنجس زمرہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی دو ریاستوں میں سے تلنگانہ کو ایک ریاست قرار دیااور اس زمرہ میں تلنگانہ کو کامیاب قرار دیا گیاہے۔

دہلی میں 20نومبر کو منعقد شدنی ایک تقریب میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند انعامات تقسیم کریں گے۔ اس زمرہ میں کریم نگر میونسپل کارپوریشن نے بھی انعام حاصل کیا ہے۔3لاکھ سے کم آبادی کے اربن لوکل باڈیز کے زمرہ میں کریم نگر بلدیہ کو ٹاپ تھری میں انعام کا مستحق قرار دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سوچھ سرویکشن 2021 اور کچرے سے پاک شہر کے زمرہ میں جی ایچ ایم سی کو انعام دینے کا اعلان کیا گیا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ سوچھ سرویکشن زمرہ میں جن بلدیات میں انعام حاصل کیا ہے ان میں بلدیہ سرسلہ، سدی پیٹ بلدیہ، نظام آباد میونسپل کارپوریشن، بلدیہ ابراہیم پٹنم، گھٹکیسر بلدیہ، کوسگی بلدیہ، حسناآباد بلدیہ اور سکندرآباد کنٹونمنٹ شامل ہیں۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.