شادی مبارک اسکیم سے1.95 لاکھ خاندانوں کا استفادہ

اس اسکیم کے تحت اب تک 1,95,863 اقلیتی خاندانوں نے استفادہ کیا ہے جبکہ کلیان لکشمی سے ایس سی کے1,88,212، ایس ٹی کے1,11,876 بی سی کے 4,35,365 خاندانوں نے فائدہ اٹھایا ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر سیول سپلائز گنگولہ کملا کرنے آج بتایا کہ ریاست کے1.95 لاکھ خاندانوں نے شادی مبارک اسکیم سے استفادہ کیا ہے۔

اسمبلی میں جمعرات کے روز وقفہ سوالات کے دوران ٹی آر ایس ارکان شیخ عامر محمد، اے رمیش، پدما دیویندر گوڑ اور این بھگت کے سوال کا جواب دیتے ہوئے جی کملا کر نے کہا کہ تشکیل تلنگانہ کے بعد شادی مبارک اسکیم کو متعارف کرایا گیا تھا۔

اس اسکیم کے تحت اب تک 1,95,863 اقلیتی خاندانوں نے استفادہ کیا ہے جبکہ کلیان لکشمی سے ایس سی کے1,88,212، ایس ٹی کے1,11,876 بی سی کے 4,35,365 خاندانوں نے فائدہ اٹھایا ہے۔

وزیر نے مزید بتایا کہ شادی مبارکب اور کلیان لکشمی اسکیم پر 7722.80 کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ریاستی وزیر سیول سپلائز و رکن اسمبلی کریم نگر گنگولہ کملاکر نے اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران یہ بات کہی۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.