شرمیلا کی یاترا 18 ویں دن میں داخل

انہوں نے آج ضلع نلگنڈہ کے مری گوڑا منڈل کے دامیر چوراہا سے صبح 9.30 بجے اس یاترا کا آغاز کیا۔

حیدرآباد: وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی صدر وائی ایس شرمیلا کی یاترا 18ویں دن میں داخل ہوگئی ہے۔

انہوں نے آج ضلع نلگنڈہ کے مری گوڑا منڈل کے دامیر چوراہا سے صبح 9.30 بجے اس یاترا کا آغاز کیا۔ی

اترا کے دوران انہوں نے نامپلی،چنڈورمنڈلوں کا احاطہ کیا۔ عوام کے مسائل سے واقفیت کے لئے ہی یہ یاترا کی جارہی ہے۔

شرمیلا نے عوامی مسائل اٹھانے کے ساتھ ساتھ حکومت کی ناکامی کو عوام کے درمیان لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس یاترا کو پرجا پرستھانم یاترا کا نام دیاگیا ہے۔

انہوں نے چیوڑلہ سے پدیاترا کی شروعات کی تھی۔یاترا کے دوران نلگنڈہ،محبوب نگر، کھمم اور ورنگل اضلاع کا احاطہ کیاجائے گا۔جگہ جگہ شرمیلا کا عوام کی جانب سے استقبال کیاجارہا ہے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.