شمسی توانائی کی پیداوار کی حوصلہ افزائی کرنے کی جگدیش ریڈی اپیل

انہوں نے تمام ارکان پر زور دیا کہ وہ اپنے حلقہ کے تمام اسکولوں کی چھتوں پر سولار سسٹم کی تنصیب کا جائزہ لیں۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر برقی جگدیش ریڈی نے ارکان اسمبلی سے اپیل کی ہے کہ وہ عوام کو اپنے مقام پر مکانات کی چھتوں پر سولار پاور جزیشن (شمسی توانائی کی پیداوار) کی ترغیب دیں اور انہوں نے تمام ارکان پر زور دیا کہ وہ اپنے حلقہ کے تمام اسکولوں کی چھتوں پر سولار سسٹم کی تنصیب کا جائزہ لیں۔

ٹی آرایس ارکان جی کشور کمار، کے مہیش ریڈی اور دیگر کے سوال کا آج جواب دیتے ہوئے جگدیش ریڈی نے کہا کہ یکم ستمبر تک ریاست میں 3913 ایم ڈبلیو کے گنجائش کے سولار پاور پیانل نصب کئے جاچکے ہیں۔

جبکہ128 وینڈ پاور نصب ہیں سال2022-23تک6246 ایم ڈبلیو کے گنجائش کے حامل سولا پاور پیانل کی تنصیب کانشانہ رکھا گیا ہے۔ سولار روف ٹاپ پراجکٹس کی ترغیب دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت، وینڈ پاور کی حوصلہ افزائی کررہی ہے اس کیلئے بہت کم وسائل کی ضرورت رہتی ہے۔ حیدرآباد، رنگاریڈی اور میدک اضلاع میں چند پہاڑی علاقوں میں وینڈ پاور پراجکٹس کو شروع کیا گیا ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.