شہرمیں تین مساج سنٹرس پر دھاوے‘21گرفتار

آرگنائزس پر سرکاری احکام اور رہنمایانہ خطوط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سنٹرس چلانے کا الزام ہے۔بتایاجاتاہے کہ ان سنٹرس میں غیر مجاز سرگرمیاں انجام دی جاری تھیں جس کے سبب یہ دھاؤے کئے گئے۔

حیدرآباد:کمشنرٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے آج کارخانہ‘مہانکالی اورماریڈپلی پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں 3‘اسپامساج سنٹرس پر دھاوے کرتے ہوئے 21 افراد کو گرفتار کرلیا ان میں 4آرگنائزرس‘12 لیڈی ورکرس اور5گاہک شامل ہیں۔

آرگنائزس پر سرکاری احکام اور رہنمایانہ خطوط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سنٹرس چلانے کا الزام ہے۔بتایاجاتاہے کہ ان سنٹرس میں غیر مجاز سرگرمیاں انجام دی جاری تھیں جس کے سبب یہ دھاؤے کئے گئے۔

ٹاسک فورس کے مطابق ان سنٹرس نے جی ایچ ایم سی سے ٹریڈ لائسنس نہیں لیاتھا اوران میں پروفیشنل فزیو تھیراپسٹ اور کوالیفائی ڈاکٹرس کابھی نظم نہیں تھا۔ مساج مراکز کے کمروں میں ڈی وی آراور سی سی ٹی وی کیمرے بھی موجودنہیں تھے۔

سنٹرس آنے والے افراد کے لئے علحدہ رجسٹر کے نظم کا بھی فقدان تھا۔ مزید کاروائی کے لئے ان ملزمین کومتعلقہ پولیس اسٹیشنوں کے حوالے کردیا۔ڈی سی پی پی رادھاکشن راؤ کی نگرانی میں انسپکٹر کے ناگیشورراؤ‘سب انسپکٹرس کے سریکانت‘بی پرمیشور‘جی شیوانندم اوراسٹاف نے یہ دھاؤے کئے۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.