مہاراشٹرا

اُدھوٹھاکرے کے قافلہ سے اضافی گاڑی ہٹادی گئی

ممبئی پولیس نے شیوسینا (یوبی ٹی) کے صدر ادھوٹھاکرے، ان کی بیوی رشمی اور لڑکے آدتیہ کے قافلہ سے اضافی گاڑیوں کو نکال دیا ہے۔

ممبئی: ممبئی پولیس نے شیوسینا (یوبی ٹی) کے صدر ادھوٹھاکرے، ان کی بیوی رشمی اور لڑکے آدتیہ کے قافلہ سے اضافی گاڑیوں کو نکال دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اروندکجریوال کی اُدھو ٹھاکرے سے ملاقات
تامل ناڈو میں ’کیرالا اسٹوری‘ کی ریلیز، سخت سیکیوریٹی انتظامات
راؤت نے قتل کے ملزم کے ساتھ شنڈے کے لڑکے کی تصویر شیئر کی
حکومت مہاراشٹرا میں گینگ وار چھڑگئی
بھگوان رام بی جے پی کے انتخابی امیدوار : سنجے راوت

شیوسینا (یوبی ٹی) کے ایک کارکن نے دعویٰ کیا کہ ماتوشری کے باہر سکیوریٹی بھی گھٹادی گئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ ٹھاکرے خاندان کی مضافاتی علاقہ باندرہ میں خاندانی رہائش گاہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کی سیکیورٹی میں جو حفاظتی زمرہ میں شامل ہے‘ کمی نہیں کی گئی ہے۔

پولیس نے سابق چیف منسٹر مہاراشٹرا ادھوٹھاکرے ان کی بیوی رشمی اور ان کے لڑکے و سابق وزیر آدتیہ کے سیکیورٹی قافلوں میں ایک ایک اضافی گاڑی فراہم کی تھی۔

عہدیدار نے کوئی وجہ بتائے بغیر کہا کہ ان اضافی گاڑیوں کو نکال دیا گیا ہے۔ ادھو ٹھاکرے کو زیڈپلس سیکیورٹی جبکہ آدتیہ کو وائی پلس سیکیورٹی تحفظ حاصل ہے۔

پارٹی کے ایک عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ ان اضافی گاڑیوں کو ہٹانے کے علاوہ ماتوشری کے باہر سیکیورٹی بھی گھٹادی گئی ہے۔

تاہم پولیس نے اپنے ایک بیان میں وضاحت کی کہ ممبئی پولیس کے حدود میں مقیم حفاظتی زمرہ میں شامل کسی بھی شخص کی سیکیورٹی میں نہ تو کمی کی گئی ہے اور نہ ہی اسے واپس لیا گیا ہے۔