شہر میں فلم اداکارہ پرحملہ۔ سیل فون چھین لیا گیا

معلوم ہواہے کہ مزاحمت کی کوشش میں اداکارہ زخمی ہوگئیں۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے کے بی آرپارک کے پاس ماڈل و تلگو فلم اداکارہ شالوچورسیا پرحملہ کرکے ان کا سیل فون چھین لیا گیا۔

کل رات قریب 8 بجے وہ واکنگ کررہی تھی کہ نامعلوم شخص نے ان پرحملہ کردیا اورسیل فون چھین کرفرار ہوگیا۔معلوم ہواہے کہ مزاحمت کی کوشش میں اداکارہ زخمی ہوگئیں۔

رات کا وقت ہونے کی وجہہ سے یہاں لوگ زیادہ نہیں تھے۔ سمجھا جاتا ہے کہ رہزن نے اسی موقع کا فائدہ اٹھایا۔ واقعہ کے بعد اداکارہ نے پولیس کنٹرول روم کو اطلاع دی۔

پولیس نے معاملہ درج کرلیا اورآس پاس لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جارہا ہے تاکہ ملزم کی نشاندہی کرتے ہوئے اسے گرفتارکیا جاسکے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.