شہر میں یکم ستمبر سے اسٹوڈنٹس بس پاس کاونٹرس کی کشادگی

ٹی ایس آر ٹی سی نے جی ایچ ایم سی حدود میں چند مقامات پر اسٹوڈنٹس بس پاس کاونٹرس کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے یہ کاونٹرس، کووڈ19وباء کے سبب بند کردئیے گئے تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں یکم ستمبر سے تمام تعلیمی اداروں کو کھولنے سے متعلق ریاستی حکومت کے فیصلہ کے پیش نظر ٹی ایس آر ٹی سی نے، بھی چہارشنبہ سے بسوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

علاوہ ازیں آر ٹی سی نے جی ایچ ایم سی حدود میں چند مقامات پر اسٹوڈنٹس بس پاس کاونٹرس کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے یہ کاونٹرس، کووڈ19وباء کے سبب بند کردئیے گئے تھے۔

اگزیکٹیو ڈائرکٹر ٹی ایس آر ٹی سی یادگیری نے کہا کہ یکم ستمبر سے طلبہ کو بس پاسس جاری کئے جائیں گے۔ گرمائی تعطیلات کے بعد جس طرح طلبہ بس پاس کیلئے درخواستیں داخل کیا کرتے تھے ٹھیک اُسی طرح اب بھی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں تاہم انہیں، ضروری دستاویزات کو بذریعہ آن لائن اپ لوڈ کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ کو بس پاس پر ڈسکاونٹ / سبسیڈی بھی دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن طلبہ نے بذریعہ آن لائن درخواستیں داخل کی ہیں انہیں بہت جلد بس پاس جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال تقریباً 5لاکھ بس پاس جاری کئے جانے کی امید ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.