شہر میں 2 کروڑ روپے مالیتی 12 سو کیلو گانجہ ضبط، 3 گرفتار

ایک اہم اطلاع ملنے کے بعد پولیس ٹیموں نے میڈی پلی میں واقع ایک آٹو موبائل کے گیاریج پر دھاوا کیا اور گانجہ کو ضبط کرلیا۔

حیدرآباد: پولیس نے پیر کے روز شہرمیں 1240کیلو گانجہ کو جسکی مالیت2.08کروڑ روپئے بتائی گئی ہے، ضبط کرلیا اور اس سلسلہ میں منشیات فروخت کرنے والے3افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایک اہم اطلاع ملنے کے بعد پولیس ٹیموں نے میڈی پلی میں واقع ایک آٹو موبائل کے گیاریج پر دھاوا کیا اور گانجہ کو ضبط کرلیا۔

یہ گانجی‘ وشاکھا پٹنم ضلع کے سیلروایجنسی علاقہ سے یہاں لایاگیا تھا اور ممبئی منتقل کرنے کیلئے اس گانجہ کو گیاریج میں رکھا گیا۔کمشنر رچہ کنڈا مہیش ایم بھاگوت نے یہ بات بتائی۔

پولیس نے3کاروباریوں کو گرفتار کرلیا اور3 گاڑیوں کے ساتھ1240کیلو گانجہ کو ضبط کرلیا۔دیگر 3ملزمین جن میں سرغنہ بھی شامل ہے‘پولیس دھاوا کی اطلاع ملتے ہی فرار ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمین نے وشاکھاپٹنم کے سیلرو ایجنسی سے8ہزار روپئے فی کیلو کے حساب سے گانجہ خریدا تھا اور وہ ضرورت مند افراد کو 15ہزار روپئے فی کیلو فروخت کرتے ہیں۔ملزمین تقریبا ایک سال سے یہ کاروبار کر رہے تھے۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.