شہر کے بڑے ہاسپٹلس میں تیمارداروں کے قیام کے انتظامات

اسمبلی کے حالیہ سیشن میں چیف منسٹر نے یہ کہاتھا کہ حیدرآباد کے دواخانوں کو مریضوں کے ساتھ تیمارداروں کی بڑی تعداد آرہی ہے مگر ان تیمارداروں کے ٹہرانے کا کوئی خاص نظم نہیں ہے جس کی وجہ سے انہیں مسائل کا سامنا ہے۔

حیدرآباد: چیف سکریٹری سومیش کمار نے متعلقہ عہدیداروں کو شہر کے بڑے ہاسپٹلس آنے والے مریضوں کے تیمارداروں کو ٹہرانے کے لئے مناسب مقامات کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

دسہرہ سے ہی اہم دواخانوں میں زیرعلاج مریضوں کے تیمارداروں کو ٹہرانے کیلئے فوری اثر کے ساتھ مناسب مقامات کی نشاندہی کرنا ہوگا۔

اسمبلی کے حالیہ سیشن میں چیف منسٹر نے یہ کہاتھا کہ حیدرآباد کے دواخانوں کو مریضوں کے ساتھ تیمارداروں کی بڑی تعداد آرہی ہے مگر ان تیمارداروں کے ٹہرانے کا کوئی خاص نظم نہیں ہے جس کی وجہ سے انہیں مسائل کا سامنا ہے۔

اس سلسلہ میں چیف سکریٹری سومیش کمار نے متعلقہ عہدیداروں کو بڑے دواخانوں میں شیلٹرس قائم کرنے کے اقدامات کا حکم دیا ہے جہاں ان تیمارداروں کو ٹہرایاجاسکے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.