شہر کے تالابوں کی ترقی وتحفظ کی مساعی: کے ٹی آر

اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کے ٹی آر نے کہاکہ حکومت ان تالابوں کے اطراف واکنگ ٹریکس تعمیر کررہی ہے اوران تالابوں کوخوبصورت بنانے کی بھی مساعی انجام دے رہی ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق و شہری ترقیات کے ٹی آرنے آج بتایا کہ ان کی حکومت‘شہر حیدرآبادمیں واقع تالابوں کوفروغ دے رہی ہے اور ان تالابوں کی دیکھ بھال بھی کررہی ہے۔

اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کے ٹی آر نے کہاکہ حکومت ان تالابوں کے اطراف واکنگ ٹریکس تعمیر کررہی ہے اوران تالابوں کوخوبصورت بنانے کی بھی مساعی انجام دے رہی ہے۔

تالابوں کے اطراف ڈرین کے پانی کے رخ کو موڑ نے کے پروگرام پرعمل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 185کے منجملہ 127 تالابوں کی نشاندہی کی گئی ہے جنہیں فروغ دیا جائے گا۔نشاندہی کردہ میں 48 تالابوں کو پہلے ہی فروغ دیاجاچکا ہے۔ان کاموں کیلئے 407.3 کروڑمنظور کئے گئے تھے جن میں سے 218 کروڑروپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔

کے ٹی آر نے مزید کہاکہ 63 تالابوں کوخوبصورت بنانے کے کام شروع کئے گئے ہیں جن میں 48 تالابوں کو خوبصورت بنانے کے کام مکمل کرلئے گئے ہیں۔مابقی15 تالابوں کوخوبصورت بنانے کے کام مختلف مراحل میں جاری ہیں۔

ریاستی وزیر کے تارک راماراؤ نے مزیدبتایا کہ مشن کاکتیہ کے تحت 282 کروڑ کے مصارف سے 19 تالابوں کے تزئین نوکے کام شروع کئے گئے۔

انہوں نے کہاکہ جی ایچ ایم سی حدود میں تالابوں کے تحفظ اوران کے فروغ کے لئے ایک ڈیویژن تشکیل دیاجائے گا اور ہرایک ڈیویژن کے لئے ایک خصوصی عہدیدار کا تقرر کیاجائے گا۔انہوں نے تالابوں کی ترقی کے مسئلہ پر حکومت‘اپوزیشن سے تعمیری تجاویز حاصل کرنے کے لئے تیار ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.