ضلع جگتیال میں 5سالہ لڑکی کی عصمت ریزی‘ملزم گرفتار

اس شکایت کی بنیاد پرپولیس نے 16سالہ نوجوان کے خلاف پوکسو اور آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرلیا۔

کریم نگر: ضلع جگتیال میں انٹرمیڈیٹ کے ایک طالب علم نے مبینہ طورپرایک 5سالہ کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کی ہے۔پولیس نے آج یہ بات بتائی۔

بتایا جاتاہے کہ یہ واقعہ‘ چہارشنبہ کے روز موضع تمے نالہ میں پیش آیا تھا۔ متاثرہ لڑکی کی والدہ نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔

اس شکایت کی بنیاد پرپولیس نے 16سالہ نوجوان کے خلاف پوکسو اور آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرلیا۔

لڑکی کے پڑوس میں رہنے والے اس نوجوان کوپولیس نے حراست میں لے لیا۔

ضلع ایس پی جگتیال سندھوشرما نے یہ بات بتائی۔متاثرہ لڑکی کوطبی معائنہ کیلئے گورنمنٹ ہاسپٹل جگتیال منتقل کردیاہے۔پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.