ضلع عادل آباد میں اچانک سڑک پر مگرمچھ، راہگیر خوفزدہ

یہ نوجوان قومی شاہراہ کے قریب دھابہ پر کھانے کیلئے آئے تھے۔ اچانک مگرمچھ کے ان کو نظرآنے پریہ نوجوان حیرت زدہ ہوگئے۔

حیدرآباد: ضلع عادل آباد میں اچانک سڑک پر دو بڑے مگرمچھ نظر آئے جس کے نتیجہ میں راہگیر خوفزدہ ہوگئے۔یہ واقعہ ضلع کے ماوالا بائی پاس روڈ کے حدود میں منگل کی شب پیش آیا جہاں سے گذرنے والے بعض افراد کو اچانک یہ مگرمچھ نظرآئے۔

ان افراد نے فوری طورپر ان کی ویڈیو اپنے سل فون میں قید کرلی جو بعد ازاں وائرل کردی گئی۔اس ویڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ یہ مگر، انسانوں کو دیکھ کر تیزی کے ساتھ جارہے ہیں۔

یہ نوجوان قومی شاہراہ کے قریب دھابہ پر کھانے کیلئے آئے تھے۔ اچانک مگرمچھ کے ان کو نظرآنے پریہ نوجوان حیرت زدہ ہوگئے اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ مگرمچھ تیزی کے ساتھ جھاڑیوں میں جانے میں کامیاب ہوگئے۔

مقامی افراد نے اس واقعہ پر تشویش کااظہارکیا کیونکہ گذشتہ چند دنوں کے دوران ہوئی شدید بارش کی وجہ سے یہ مگرمچھ اچانک سڑک پر آگئے ہیں اورآسانی کے ساتھ یہ سڑکوں پرگھوم رہے ہیں۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.