عثمانیہ یونیورسٹی کے 28 اور 29 ستمبر کے امتحانات ملتوی

دیگر امتحانات جوشروع ہوچکے ہیں‘ شیڈول کے مطابق 30ستمبر سے جاری رہیں گے۔

حیدرآباد: شدید بارش کی وجہ سے عثمانیہ یونیورسٹی کے حدود میں 28اور 29 ستمبر کو منعقد شدنی تمام امتحانات کوملتوی کردیاگیا ہے۔

کنٹرولر امتحانات عثمانیہ یونیورسٹی نے اپنے صحافتی اعلامیہ میں بتایا کہ وقفہ وقفہ سے جاری شدید بارش کی وجہ سے یونیورسٹی نے اپنے حدود میں 28 اور29 ستمبرکومنعقدشدنی تمام امتحانات کو ملتوی کرنے کافیصلہ کیاہے ان ملتویہ امتحانات کی نئی تواریخ (ہر کورس وپروگرام) کا بہت جلدیونیورسٹی ویب سائٹ پر اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ یوجی (انڈر گریجویٹ) بی اے‘بی ایس سی‘ بی کام‘ بی بی اے‘بی ایس ڈبلیو کے IIاورIV سمیسٹرس (ریگولر۔بیاگ لاگ) اور پی جی آر آر سی ڈی ای۔یوجی امتحانات کانظرثانی ٹائم ٹیبل یونیورسٹی کے سائٹ پر پیش کیاجائے گا۔

دیگر امتحانات جوشروع ہوچکے ہیں‘ شیڈول کے مطابق 30ستمبر سے جاری رہیں گے۔

ذریعہ
پریس نوٹ

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.