عوام کو چیف منسٹراور گورنر کی بتکماں کی مبارکباد

کے سی آر نے اپنے پیام میں کہا کہ تلنگانہ کی خواتین اور لڑکیاں، مختلف رنگ برنگ کے پھولوں سے بتکماں کو خوبصورتی سے سجا ئیں گی اور جوش وخروش کے درمیان پوجا کریں گی۔

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست کے عوام کو پھولوں کے تہوار بتکماں کی مباکباد دی جو تلنگانہ تہذیب کی علامت ہے اور اس تہوار کو ریاستی حکومت نے سرکاری فیسٹول قرار دیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیام میں کہا کہ تلنگانہ کی خواتین اور لڑکیاں، مختلف رنگ برنگ کے پھولوں سے بتکماں کو خوبصورتی سے سجا ئیں گی اور جوش وخروش کے درمیان پوجا کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ ریاست آندھرا پردیش میں بتکماں تہوار کو نظر انداز کردیا گیا تھا تاہم تلنگانہ میں ہماری حکومت پھولوں کے اس تہوار کو سرکاری تہوار کے طور پر منا رہی ہے۔

کے سی آر نے بتکماں تہوار کو تلنگانہ عوام کی زندگی کا ایک حصہ قرار دیا جو مختلف براعظموں تک پھیل چکا ہے۔ بتکماں نے ہی تلنگانہ کو ساری دنیا میں شہرت دی ہے۔ چیف منسٹر کے سی آر نے بتکماں کو سپرد آب کرتے وقت حد درجہ احتیاط برتنے پر زور دیا کیونکہ ریاست کے تمام ذخائر آب تالاب اور کنٹے پانی سے لبریز ہیں۔

چیف منسٹر نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ تہوار، ریاست کے عوام کی ترقی، خوشحالی کے ساتھ درازی عمر کی نوید لے کر آئے گا۔ دوسری طرف تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے اپنے علیحدہ پیام میں ریاست کے عوام بالخصوص خواتین کو بتکماں کی مبارکباد دی ہے۔

ریاست بھر میں آج سے اس فیسٹول کا آغاز ہوا ہے۔ گورنر نے کہا کہ یہ تہوار، تلنگانہ تہذیب کی ایک منفرد علامت ہے۔ خواتین خوشنما پھولوں کو انتہائی مہارت سے خوبصورتی کے ساتھ سجاتی ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ یہ تہوار، ریاست کے عوام کی ترقی، خوشحالی کا سبب بنے گا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.