غریب طلبہ کیلئے پرانے لیاپ ٹاپس کے عطیہ کی اپیل پر بہتر ردعمل

آن لائن تعلیم کے حصول کے لئے لیپ ٹاپس نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔

حیدرآباد: گورنرتلنگانہ ڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن نے کہا ہے کہ غریب بچوں کی تعلیم کے لئے پرانے لیاپ ٹاپس کو غریب بچوں کے لئے عطیہ کرنے کی ان کی اپیل پر بہتر ردعمل سامنے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غریب طلبہ،آن لائن تعلیم سے دورنہ رہیں۔آن لائن تعلیم کے حصول کے لئے لیپ ٹاپس نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غریب طلبہ کو پرانے استعمال شدہ لیاپ ٹاپس حوالے کرنے سے متعلق ان کی اپیل پر بہتر ردعمل سامنے آیا ہے۔دہلی پبلک اسکول کی جانب سے ایسے 50پرانے استعمال شدہ لیاپ ٹاپس فراہم کئے گئے ہیں۔

گورنر نے اسکول کے انتظامیہ کو اس خصوص میں مبارکباد پیش کی گورنر نے اس خصوص میں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا کہ ہمیں دریادل افراد سے بہتر ردعمل مل رہا ہے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.