قابل اعتراض تصویر سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں: سید عمر جلیل

سید عمر جلیل نے کہاکہ وی جی ایس برلینٹ سیریز پبلی کیشن کی تیار کردہ کوسچن بینک میں قابل اعتراض تصویر دیکھی گئی ہے۔

حیدرآباد: ڈائرکٹر آف اسکول ایجوکیشن تلنگانہ سید عمر جلیل نے وضاحت کی کہ حکومت کی جانب سے طبع کردہ جماعت ہشتم کی سماج علم کی کتاب میں کوئی قابل اعتراض تصویر نہیں ہے۔

آج جاری کردہ صحافتی اعلامیہ میں انہوں نے کہاکہ شہر کے چند اخباروں میں یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ جماعت ہشتم کی سماجی علم کی کتاب میں قومی تحریک۔ آخری مرحلہ (1994-1919) پر قابل اعتراض تصویر شائع ہوئی ہے۔

سید عمر جلیل نے کہاکہ وی جی ایس برلینٹ سیریز پبلی کیشن کی تیار کردہ کوسچن بینک میں قابل اعتراض تصویر دیکھی گئی ہے۔

خانگی ادارہ کی جانب سے طبع کردہ کتاب رئیل لائف بییانڈ ٹکسٹ بک آن لائن اور آف لائن دستیاب ہے۔ اس حرکت کے ذمہ دار ناشروں کیخلاف مناسب کاروائی کی جائے گی۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.