لکھیم پور واقعہ کے خلاف کانگریس کا خاموش احتجاج

صدر پردیش کانگریس کمیٹی ریونت ریڈی نے اس احتجاج کی قیادت کی۔اس احتجاج میں کانگریس کے سرکردہ لیڈروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

حیدرآباد۔: اترپردیش کے لکھیم پور میں احتجاج کرنے والے کسانوں کو مرکزی وزیر اجے مشرا کے بیٹے کی جانب سے گاڑی سے کچل دینے کے واقعہ جس میں کئی کسان ہلاک ہوگئے کے خلاف شہر حیدرآباد کے اندرپارک پر کانگریس کی جانب سے خاموش احتجاج کیاگیا۔

صدر پردیش کانگریس کمیٹی ریونت ریڈی نے اس احتجاج کی قیادت کی۔اس احتجاج میں کانگریس کے سرکردہ لیڈروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے مرکز کی مودی زیرقیادت بی جے پی حکومت اور اترپردیش کی یوگی حکومت پر شدید برہمی کااظہار کیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اجئے مشر ا کو فوری طورپر مرکزی وزارت سے برخواست کیاجائے۔انہوں نے کسانوں کے تئیں دونوں حکومتوں کے لاپرواہ رویہ پر بھی شدید برہمی کااظہار کیا۔

اس احتجاج میں سی ایل پی لیڈربھٹی وکرمارکا‘کانگریس لیڈران مدھو یاشکی گوڑ‘ مہیش کمار گوڑ‘ مہیشور ریڈی‘ محمد علی شبیر‘ ومشی چند ریڈی‘ پونالہ لکشمیا اور دوسرے موجود تھے۔

براہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.