شمالی بھارت

سمبل پور میں عیدگاہ میں نماز عید کی اجازت نہیں

سمبل پور سٹی میں 14 اپریل کی نصب شب سے کرفیو جاری رہنے کی وجہ سے ضلع نظم ونسق نے عیدگاہ میں نماز عید کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم مساجد میں نماز عید ادا کی جاسکے گی۔

سمبل پور(اوڈیشہ): سمبل پور سٹی میں 14 اپریل کی نصب شب سے کرفیو جاری رہنے کی وجہ سے ضلع نظم ونسق نے عیدگاہ میں نماز عید کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم مساجد میں نماز عید ادا کی جاسکے گی۔

متعلقہ خبریں
سمبل پور میں کرفیو انٹرنیٹ مزید 2 دن معطل
نماز عید کے دوران جیل سے 17 قیدی فرار، ایک قیدی ہلاک
ٹرین کی زد میں آکر جنگلی ہاتھی کی موت

صورتِ حال میں سدھار کے مدنظر صبح 6 تا شام 6 بجے کرفیو میں 12 گھنٹوں کی نرمی دی گئی ہے لیکن ضلع نظم و نسق نے اقلیتی فرقہ سے گزارش کی کہ اس سال عیدگاہ کے بجائے مساجد میں نماز ِ عید پڑھ لی جائے۔

اقلیتی فرقہ نے آمادگی ظاہر کی کہ شہر کی 10 مساجد میں نماز عید ادا کی جائے گی۔