ماؤ نوازوں سے تعلقات پی ایچ ڈی اسکالر گرفتار

پولیس کو شبہ ہے کہ وہ اہم ماؤ نواز لیڈروں کے ساتھ راست رابطے میں تھے اور کئی بار ان کے اجلاسوں میں شریک ہوئے تھے۔

حیدرآباد: عثمانیہ یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی کے طالب علم 38 سالہ کوٹا سرینواس گوڑ کو ماؤ نوازوں سے تعلقات کے الزام میں ایل بی نگر پولیس نے گرفتار کرلیا۔بتایا جاتا ہے کہ شہر میں ان کے گھر اور عثمانیہ یونیورسٹی کے ہاسٹل میں ان کے روم سے پولیس نے کئی دستاویزات، ممنوعہ لٹریچر اور مشتبہ اشیاء ضبط کیں۔

پولیس کو شبہ ہے کہ وہ اہم ماؤ نواز لیڈروں کے ساتھ راست رابطے میں تھے اور کئی بار ان کے اجلاسوں میں شریک ہوئے تھے۔ پولیس نے تصدیق کی کہ مختلف یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے کئی طلباء، بشمول عثمانیہ، کو ماؤ نواز پارٹی میں انہوں نے بھیجا تھا۔

ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت معاملات درج ہیں۔ سرینواس گوڑ کا تعلق پدا پلی ضلع کے اپنناپیٹ سے ہے اور وہ حیدرآباد کے بدھا نگر میں رہتے ہیں۔و ہ عثمانیہ میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں اورفی الحال طلبہ تنظیم ٹی وی ایس کے ریاستی صدر ہیں۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.