مانیرڈیم میں 6 طلباء غرق،5نعشیں برآمد

یہ واقعہ پیر کوسرسلہ ٹاؤن کے مضافات میں پیش آیا۔پولیس نے یہ بات بتائی اور کہاکہ لڑکوں کا ایک گروپ ڈیم میں غرق ہوگیا۔

حیدرآباد: اسکول کے چھ طلباء جوکہ تیراکی کے لئے راجنا سرسلہ ضلع کی مانیرڈیم گئے تھے غرق ہوگئے۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی ہے۔

یہ واقعہ پیر کوسرسلہ ٹاؤن کے مضافات میں پیش آیا۔پولیس نے یہ بات بتائی اور کہاکہ لڑکوں کا ایک گروپ ڈیم میں غرق ہوگیا۔ کیونکہ اسکولی طلباء کو پانی کی گہرائی کا علم نہیں تھا۔

لڑکوں میں سے ایک کی نعش پیر کو برآمد کرلی گئی ہے جبکہ چار دوسروں کی نعشیں آج نکالی گئیں ہیں۔سرسلہ رورل پولیس اسٹیشن کے انسپکٹربی روپیندر نے یہ بات بتائی اور کہاکہ دوسرے لڑکے کی نعش تلاشی کاکام جاری ہے۔مہلوکین کی عمریں 11تا16 سال ہیں۔

ایک کیس درج کرلیاگیا ہے۔ پولیس نے یہ بات بتائی ہے۔اس دوران تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤنے اس واقعہ پرگہرے دکھ کااظہار کرتے ہوئے غم زدہ ارکان خاندان سے اظہار تعزیت کیاہے۔انہوں نے مہلوکین کے خاندانوں کوسرکاری مددکاتیقن دیاہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.