تعلیم و روزگار

سرکاری اسکولس میں چہرہ کی شناخت کانظام متعارف کرانے کا منصوبہ

ریاست کے سرکاری اسکول جلد ہی چہرے کی شناخت کے نظام کو اپنائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق آرٹیفیشل انٹلیجنس پر مبنی نظام کو تلنگانہ کے تمام سرکاری اسکولس میں اپنایا جائے گا۔

حیدرآباد: ریاست کے سرکاری اسکول جلد ہی چہرے کی شناخت کے نظام کو اپنائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق آرٹیفیشل انٹلیجنس پر مبنی نظام کو تلنگانہ کے تمام سرکاری اسکولس میں اپنایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
پولیس میں تقررات کیلئے 2 اپریل کو امتحان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی

حکومت نے اسکولوں میں دستی حاضری کو تبدیل کرنے کیلئے آرٹیفیشل انٹلیجنس پر مبنی چہرے کی شناخت کے طریقہ کار کو اختیار کریگی۔ اس طریقہ پر ستمبرکے اواخر تک عمل آ وری کا آغاز ممکن ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ریاست بھر میں 26,000 اسکولوں میں 26 لاکھ طلباء نئے نظام سے مستفید ہوں گے۔اس طریقہ کار کاطلباء میں کامیاب نفاذ کے بعد اساتذہ تک توسیع کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 15 اضلاع میں اساتذہ کیلئے بائیو میٹرک حاضری پہلے ہی استعمال میں ہے۔ یہ ایک اینڈروئیڈ موبائل پر مبنی ایپلی کیشن ہے جو رجسٹروں میں حاضری ریکارڈ کرنے کے پرانے رواج کو ہٹا کر کلاس روم میں حاضری کو حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے۔

محکمہ نے یہ نیا نظام ستمبر کے آخری ہفتے تک سرکاری اسکولوں میں متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

رمیش، ایڈیشنل اسٹیٹ پروجیکٹ ڈائرکٹر، سماگرا شکشا، نے بتایا ہم سب جانتے ہیں کہ طلباء، ماہرین تعلیم، اور عملہ کا انتظام اسکولی تعلیم کے نظام میں اہم جز ہے محکمہ تعلیم نے جدید ترین تکنیکی ترقی کو اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

موجودہ عمل کی ضروریات اور چیلنجوں کو حل کرتے ہوئے حاضری کو محکمہ نے چہرے کی شناخت کی حاضری کے انتظام کے نظام کو نافذ کرنے کیلئے ایجنسی RNIT سلوشنز اینڈ سروسز لمیٹڈ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔