منصف اور Vijeta کے ماہانہ انعامی کوپن کی قرعہ اندازی

انعام یافتگان 14 تا 16 اکتوبر 2 بجے دن تا 5 بجے شام کے درمیان آدھار، بونافائیڈ کی نقل جمع کراکر اپنی انعامی رقم حاصل کرسکتے ہیں۔

حیدرآباد: روزنامہ منصف اورمسابقتی ایپ Vijeta کے اشتراک سے ماہانہ انعامی کوپن (اسکالر شپس ماہ ستمبر) کی قرعہ اندازی پیر کے روز5بجے شام احاطہ دفتر روزنامہ منصف کے ایل کے اسٹیٹ روبرو لال بہادر اسٹیڈیم بشیر باغ میں منعقد ہوئی۔

قرعہ اندازی میں 8ہزار روپے کا پہلا انعام ارم مسرت یونی سن انٹرنیشنل اسکول آزاد نگر، سل نمبر 8247576572 کے نام رہا جبکہ6500 روپے کا دوسرا انعام محمداحدخان گوتم ماڈل اسکول صنعت نگر کے نام نکلا اور تیسرے انعام (5500روپے)کے حقدار محمد سلیم الدین کیمرج ہائی اسکول آغاپورہ سل نمبر 9705138281رہے۔

پانچ ترغیبی انعامات (ہر انعام 2 ہزار روپے پر مشتمل رہے گا) کیلئے جن طلبہ کے نام قرعہ میں نکلے ہیں، ان میں ایم محمد احمد ایم ایس اسکول ملک پیٹ‘ امائرہ اعظم بہادرپورہ‘ ہاجرہ صدیقی‘ اے حمیدخان اور محمد ایان ودیابھارتی اسکول کشن باغ شامل ہیں۔

انعام یافتگان 14 تا 16 اکتوبر 2 بجے دن تا 5 بجے شام کے درمیان آدھار، بونافائیڈ کی نقل جمع کراکر اپنی انعامی رقم حاصل کرسکتے ہیں۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.