مودی نے نوٹ بندی کے ذریعہ ملک کی معیشت تباہ کردی

میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ملکارجن کھرگے نے کہا کہ بیروزگاری میں اضافہ ہواہے، چھوٹے کاروبار متاثر اوربندہوگئے۔مودی نے نوٹ بندی کے ذریعہ ملک کی بہترمعیشت کوتباہ کردیا۔

حیدرآباد: کانگریس کے سینئر قائد وراجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈرملکارجن کھرگے نے پیر کے روز الزام عائد کیا کہ نوٹ بندی کے ذریعہ وزیر اعظم نریندرمودی نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا۔

5سال قبل آج ہی کے دن (8 نومبر 2016) مودی نے ملک بھر میں زیر گشت بڑی کرنسی نوٹ پرپابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔

یہاں آج میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ملکارجن کھرگے نے کہا کہ بیروزگاری میں اضافہ ہواہے‘چھوٹے کاروبار متاثر اوربندہوگئے۔مودی نے نوٹ بندی کے ذریعہ ملک کی بہترمعیشت کوتباہ کردیا۔8نومبر2016 کووزیر اعظم نریندر مودی نے 5سو اور ایک ہزارروپے کے نوٹوں کے چلن کوبندکرنے کااعلان کیاتھا۔

کانگریس کے معمرقائد نے مودی حکومت کے مختلف اقدامات جن میں نوٹ بندی اور سیاہ دھن کے خاتمہ کی مساعی بھی شامل ہے کو بھی تنقید کانشانہ بنایا۔ موجودہ صورتحال یہ ہے کہ نوٹ بندی کی وجہ سے جن لوگوں کی نوکریاں چلی گئی انہیں وہ نوکریاں دوبارہ نہیں مل پائیں گی۔ یقینا8 نومبر ملک کے عوام کے لئے سیاہ دن تھا۔

کرنسی نوٹ کا جوچلن آج ہے‘وہ زائداز28 لاکھ کروڑ ہے۔ سابق مرکزی وزیرنے یہ بات کہی۔ سابق سی اے جی ونودرائے جنہوں نے حالیہ دنوں کانگریس قائد سنجے نروپم سے معذرت خواہی کی ہے کاحوالہ دیتے ہوئے کھرگے نے کہا کہ راے کی معذرت خواہی سے 2جی اسپکٹرم کیس پرکانگریس کاسچ موقف سامنے آگیا ہے۔

اس سے پتہ چلتا ہے کہ اس وقت کے وزیر اعظم ڈاکٹرمن موہن سنگھ کی زیر قیادت یوپی اے حکومت کے خلاف آر ایس ایس‘ بی جے پی مشنری نے گہری سازش رچی تھی جس کا مقصد سنگھ کی حکومت کوغیرمستحکم کرنا تھا۔ملکارجن کھرگے نے الزام عائد کیا کہ راے‘ سازش کے ایک کٹھ پتلی گھے۔

انہوں نے سابق سی اے جی سے مطالبہ کیا کہ وہ کذب بیانی پرملک وقوم سے معذرت خواہی کریں۔ پٹرول اورڈیزل پر ٹیکس میں معمولی کمی پر انہوں نے بی جے پی کی زیرقیادت مرکز کی این ڈی اے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے فیول پرمحصول میں کٹوتی کو معمولی قرار دیا اور کہاکہ مرکز کے اس اقدام کوتاخیر سے کیاگیا فیصلہ بتایا۔اس سے عوام کوکوئی فائدہ ہونے والا نہیں ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.