دہلی

سونیا گاندھی کی صدرجمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات

مرمو کے صدر کے طور پر حلف لینے کے بعد سے ملک بھر سے ممتاز لیڈران اور وزراء ان سے خیرسگالی پر مبنی ملاقات کے لیے آ رہے ہیں۔ گاندھی کی ملاقات کو بھی اسی کڑی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی نے منگل کو یہاں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی راشٹرپتی بھون نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ کانگریس صدر نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر سے ملاقات کی دونوں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بارے میں کوئی سرکاری تفصیلات نہیں دی گئی ہیں

 اور اسے ایک خیرسگالی پر مبنی ملاقات قرار دیا جا رہا ہے صدر منتخب ہونے کے بعد محترمہ مرمو سے گاندھی کی یہ پہلی ملاقات ہے۔ مرمو کے صدر کے طور پر حلف لینے کے بعد سے ملک بھر سے ممتاز لیڈران اور وزراء ان سے خیرسگالی پر مبنی ملاقات کے لیے آ رہے ہیں۔ گاندھی کی ملاقات کو بھی اسی کڑی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔