نابالغ ماں نے بچہ کو جھاڑیوں میں چھوڑکر خودکشی کرلی

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیااور اس لڑکی کی نعش کو باولی سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاگیا۔اسی دوران وزیر بہبودی خواتین واطفال ستیہ وتی راتھوڑ نے اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

حیدرآباد: ایک نا بالغ ماں نے بچہ کو جنم دینے کے بعد نوزائیدہ کو جھاڑیوں میں چھوڑدیا اور باولی میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔

یہ دل دہلادینے والا واقعہ ضلع کاماریڈی میں پیش آیا۔ضلع کے گندھاری منڈل کے بیرمل تانڈہ کے قریب جھاڑیوں میں یہ نوزائیدہ پایاگیا۔

مقامی افراد نے اس بچہ کے رونے کی آواز سنی اور اس بات کی اطلاع فوری طورپرپولیس کو دی۔بعد ازاں پولیس کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ چائلڈ ویلفیر عہدیدارسرسوتی وہاں پہنچے جنہوں نے اس نوزائیدہ کو علاج کے لئے فوری طورپر سرکاری اسپتال منتقل کیا۔

دواخانہ میں ڈاکٹرس نے بچہ کو اپنی نگرانی میں رکھا ہے۔یہ نابالغ لڑکی غیر شادی شدہ تھی۔اسی وجہ سے اس نے بچہ کی پیدائش کے بعد نوزائیدہ کو جھاڑیوں میں چھوڑدیا اور باولی میں کود گئی۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیااور اس لڑکی کی نعش کو باولی سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاگیا۔اسی دوران وزیر بہبودی خواتین واطفال ستیہ وتی راتھوڑ نے اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے حکام کو فوری طور پر اس واقعہ کی جانچ کرنے اور ملزمین کو گرفتارکرتے ہوئے قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے لڑکی کے غمزدہ ارکان خاندان کو پُرسہ بھی دیا۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.