ناگر جنا ساگر کے 4 دروازے کھول دئیے گئے

ساگر میں پانی کا بہاؤ6,170 کیوزک بتایا گیا ہے جبکہ78,696 کیوزک پانی کو نشیبی علاقہ میں چھوڑا جارہا ہے۔

حیدرآباد: پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ کو مدنظر رکھتے ہوئے آج صبح ناگر جنا ساگر کے4دروازوں کو کھولدیا گیا۔

ساگر میں پانی کا بہاؤ6,170 کیوزک بتایا گیا ہے جبکہ78,696 کیوزک پانی کو نشیبی علاقہ میں چھوڑا جارہا ہے۔

ناگر جنا ساگر کی مکمل سطح آب590 فٹ بتائی گئی ہے جبکہ موجودہ سطح آب589.50 فٹ درج کی گئی ہے۔ دریائے کرشنا اور گوداوری کے آبگیر علاقوں میں مسلسل بارش کے نتیجہ میں ریاست کے تمام پراجکٹس لبریز ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ 2 ہفتہ قبل ریاست اور شہر میں شدید بارش کے سبب عام زندگی معطل ہوگئی ہے۔پوچم پاڈ، نظام ساگر، ناگر جنا ساگر اور دیگر پراجکٹوں کے دروازے کھولتے ہوئے فاضل پانی کو خارج کیا گیا تھا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.