نلگنڈہ میں بنڈی سنجے کے خلاف کسانوں کا احتجاج

جب مقامی بی جے پی لیڈران، بنڈی سنجے کے استقبال کے لئے آئی کے پی سنٹر پہنچے تو ٹی آرایس اور بی جے پی کیڈرس کے درمیان گرماگرم بحث ہوگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے ارجالاباوی علاقہ میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارکنوں نے بی جے پی کے ریاستی صدربنڈی سنجے کی آمد سے پہلے ان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ موسم ربیع کی فصل کے دوران دھان کی خریداری کی مرکزی حکومت سے یقین دہانی کروائی جائے۔

بنڈی سنجے کی آمد سے تقریبا ایک گھنٹہ قبل نلگنڈہ کے رکن اسمبلی کے بھوپال ریڈی نے پارٹی کے 30 سے زائد لیڈروں کے ساتھ آئی کے پی سنٹرکا دورہ کیا اور کسانوں سے خواہش کی کہ وہ ربیع میں دھان کو حاصل نہ کرنے مرکز کے فیصلہ سے متعلق بنڈی سنجے سے سوال کریں۔

بھوپال ریڈی نے واضح کیا کہ بی جے پی لیڈر کو آئی کے پی سنٹر کے دورہ کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔ جب مقامی بی جے پی لیڈران، بنڈی سنجے کے استقبال کے لئے آئی کے پی سنٹر پہنچے تو ٹی آرایس اور بی جے پی کیڈرس کے درمیان گرماگرم بحث ہوگئی۔ اس موقع پر دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرہ بازی کی۔

اطلاع کے ساتھ ہی پولیس چوکس ہوگئی۔ بعدازاں دونوں پارٹیوں کے قائدین اور کیڈرس کو پرامن طور پر منتشر ہوجانے کی کامیاب ترغیب دی۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.