نمائش میدان پر وزیرداخلہ کے ہاتھوں فیسٹول میلہ کاافتتاح

چھوٹے تاجرین اور نمائش کنندگان کو نقصانات سے باہر لانے کے لئے سوسائٹی کی جانب سے موجودہ فیسٹول سیزن کے دوران مددکی فراہمی کیلئے فیسٹول میلہ منعقد کیا جارہا ہے۔یہ میلہ11تا31 اکتوبر 21 دنوں تک جاری رہے گا۔

حیدرآباد: وزیرداخلہ تلنگانہ محمدمحمودعلی کے ہاتھوں نمائش میدان پر فیسٹول میلہ کا افتتاح عمل میں آیا۔سکریٹری نمائش سوسائٹی پربھاشنکر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ 80 برسوں سے ہرسال یکم جنوری تا15 فروری کل ہند صنعتی نمائش کاانعقاد عمل میں لایا جاتا ہے تاہم اس سال کووڈوباء کی وجہ سے 81ویں کل ہندنمائش منعقد نہیں کی جاسکی ۔

انہوں نے کہاکہ نمائش کنندگان کی جانب سے منی اگزبیشین منعقد کرنے کا مطالبہ کیا جارہا تھاچونکہ کووڈ وباء کی وجہ سے عالمی سطح پر تجارتی سرگرمیاں شدید طورپرمتاثر ہوئی ہیں۔

چھوٹے تاجرین اور نمائش کنندگان کو نقصانات سے باہر لانے کے لئے سوسائٹی کی جانب سے موجودہ فیسٹول سیزن کے دوران مددکی فراہمی کیلئے فیسٹول میلہ منعقد کیا جارہا ہے۔یہ میلہ11تا31 اکتوبر 21 دنوں تک جاری رہے گاجہاں کشمیر کے خشک میوہ جات‘راجستھانی اور کشمیری ساڑیاں‘ ہینڈی کرافٹس‘ریڈی میڈملبوسات‘مقامی وغیر مقامی غذاؤں کے اسٹالس قائم کئے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ان سرگرمیوں سے نمائش سوسائٹی کوہونے والی آمدنی کو ریاست میں تعلیم کے فروغ پر خرچ کیا جاتا ہے۔خاص کرتعلیم نسواں پر خصو صی توجہ دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سوسائٹی کی جانب سے ریاست بھرمیں 18 سے زیادہ تعلیمی ادارے چلائے جارہے ہیں جہاں 30,000سے زیادہ طلباء حصول تعلیم میں مصروف ہیں۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ حیدرآبادوسکندرآبادکے عوام بڑی تعداد میں فیسٹول میلہ دیکھنے آئیں گے اور تاجرین کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.