شمالی بھارت

الزامات ثابت ہونے پر پھانسی لے لوں گا: برج بھوشن سنگھ

برج بھوشن شرن سنگھ نے کہاکہ ضلع بارہ بنکی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر میرے خلاف ایک بھی الزام ثابت ہوجائے تو میں پھانسی لے لوں گا۔

بارہ بنکی (اترپردیش): ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سربراہ و بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ اگر ان کے خلاف الزامات ثابت ہوجائیں تو وہ پھانسی لے لیں گے۔

متعلقہ خبریں
برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف چارج شیٹ پر جلد فیصلہ
برقی طلب اور کھپت کے پیش نظر چارجس وصول کرنے مرکز کی ہدایت
کمسن ریسلر کا بیان مجسٹریٹ کے روبرو قلمبند
آر ٹی سی بس کرایوں میں اضافہ کا امکان
فوج میں خدمات نہ کرنے مرگی میں مبتلا ہونے کے جھوٹے سرٹیفکیٹس

انھوں نے ضلع بارہ بنکی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر میرے خلاف ایک بھی الزام ثابت ہوجائے تو میں پھانسی لے لوں گا۔ سنگھ نے اپنے خلاف بطورِ احتجاج میڈلس کو گنگا میں بہا دینے کا اعلان کرنے پر ریسلرس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 4 مہینے گزر چکے ہیں۔

 اور وہ چاہتے ہیں کہ مجھے پھانسی ہوجائے، لیکن حکومت مجھے پھانسی نہیں دے رہی ہے، اسی لیے وہ لوگ منگل کے روز ہردوار میں جمع ہوئے اور اپنے میڈلس گنگا میں پھینک دینے کی دھمکی دی۔ ایسا کرنے سے مجھے وہ سزا نہیں ملے گی جو وہ میرے لیے چاہتے ہیں۔

یہ محض ایک جذباتی ڈرامہ ہے۔ اگر آپ (ریسلرس) کے پاس کوئی ثبوت ہے تو اسے عدالت میں پیش کریں۔ میں کسی بھی سزا کو قبول کرنے تیار ہوں۔ انہوں نے کہاکہ دہلی پولیس اس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

اگر ریسلرس کی جانب سے عائد کردہ الزامات میں کوئی سچائی ہوتی تو مجھے گرفتار کرلیا جاتا۔ اسی دوران بھارتیہ کسان یونین کے صدر نریش ٹکیت نے منگل کے روز مظفر نگر میں ایک مہاپنچایت طلب کی ہے، تاکہ ریسلرس کے مسئلہ پر تبادلہئ خیال کیا جاسکے۔