نیلوفر ہاسپٹل میں 100بستروں کے یونٹ کا افتتاح

ہریش راؤ نے کہا کہ 33کروڑروپئے سے نیلوفر اسپتال میں مزید 800بستردستیاب کروائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر کے آنے پر کورونامعاملات کی روک تھام کے لئے 133کروڑروپئے الاٹ کئے گئے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرصحت ہریش راو نے کہا ہے کہ آئندہ سال سے ریاست میں مزید 8میڈیکل کالجس دستیاب کروائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہر ضلع کے لئے ایک میڈیکل کالج کا قیام حکومت کا نشانہ ہے۔انہوں نے شہرحیدرآباد کے نیلوفرہاسپٹل میں 100بستروں کے یونٹ کاافتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کے بعد ہیسیا اونرمان اداروں نے مشترکہ طورپر بڑے پیمانہ پر سرکاری اسپتالوں کو مستحکم کرنے کیلئے 18کروڑ روپئے کے فنڈس دیئے۔

انہوں نے کہا کہ 1.10کروڑ روپئے کے صرفہ سے نیلوفر اسپتال کے آئی سی یو کو اپ ڈیٹ کیاگیا۔انہوں نے وزیرصحت کے طورپر ذمہ داری سنبھالنے کے بعد نیلوفر اسپتال میں ہوئی اس پہلی تقریب میں شرکت پر مسرت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے صحت کے شعبہ کو مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صحت کے شعبہ کو مستحکم کرنے کیلئے دس ہزارکروڑروپئے الاٹ کئے گئے ہیں تاکہ کارپوریٹ طرز کی نگہداشت صحت خدمات فراہم کی جائے۔

انہوں نے زوردیتے ہوئے کہاکہ عوام کو سرکاری دواوں پر مزید بھروسہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔حکومت کے اقدامات کے نتیجہ میں سرکاری اسپتالوں میں جہاں قبل ازیں زچگیوں کی شرح 30فیصد ہی تھی بڑھ کر 50فیصد ہوگئی ہے۔کے سی آرکٹس کی وجہ سے یہ ممکن ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ ساتھ ہی ماوں اور نوزائیدہ بچوں کی اموات کی تعداد بھی گھٹ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 33کروڑروپئے سے نیلوفر اسپتال میں مزید 800بستردستیاب کروائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر کے آنے پر کورونامعاملات کی روک تھام کے لئے 133کروڑروپئے الاٹ کئے گئے ہیں۔ بچوں کے لئے 5000بستروں کو تیار رکھاگیا ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.