حیدرآباد

چیف منسٹر کیخلاف توہین آمیز تبصرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا اشارہ

وزیر بلدی نظم نسق و شہری ترقیات کے ٹی آر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اقتدار والی ریاست کرناٹک میں توہین آمیز ریمارکس پر14دن جیل کی سزا ہے۔ مگر ہم تلنگانہ چیف منسٹر، وزراء اور ارکان مقننہ کے خلاف راست اور انتہائی خوفناک توہین آمیز تبصرہ کو برداشت کرتے آرہے ہیں۔

حیدرآباد: حکمراں جماعت بی آر ایس کے کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ نے چہارشنبہ کے روز تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے خلاف تضحیک آمیز تبصرے کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اشارہ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
’پیپر لیک معاملہ، کے ٹی آر کی وزارت کے ملازمین کا اہم رول‘
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی

 ریاستی وزیر بلدی نظم نسق و شہری ترقیات کے ٹی آر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اقتدار والی ریاست کرناٹک میں توہین آمیز ریمارکس پر14دن جیل کی سزا ہے۔ مگر ہم تلنگانہ چیف منسٹر، وزراء اور ارکان مقننہ کے خلاف راست اور انتہائی خوفناک توہین آمیز تبصرہ کو برداشت کرتے آرہے ہیں۔

انہوں نے عوام سے پوچھا کہ آیا ہمیں بھی اُسی انداز میں جواب دینے کی ضرورت ہے؟ کنڑا فلم کے ایک اداکار چیتن کے غیر شائستہ ٹوئٹ کے حوالہ سے کے ٹی آر نے ٹوئٹر پر یہ بات کہی۔ یوٹیوبر چنتا پنڈو نوین کمار عرف تین مارملنا کی گرفتاری کے فوری بعد کے ٹی آر کا یہ تبصرہ سامنے آیا ہے۔

تین مارملنا نے چیف منسٹر اور ان کے افرادخاندان کے خلاف شرمناک اور توہین آمیز تبصرہ کیاتھا جس پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔

تین مارملنا کو ان کے یوٹیوب چیانل کیو نیوز کے دفتر سے جو شہر کے مضافاتی مقام پیر زادی گوڑہ میں واقع ہے۔ منگل کی شب گرفتار کرلیا گیا۔ بی آر ایس کے حامیوں نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی کہ تین مار ملنا نے اپنے چیانل میں چیف منسٹر، کے ٹی آر اور کویتا کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کیاتھا۔