تعلیم و روزگار

چوبیس گھنٹوں میں 81 سرٹیفکیٹس، مسلم طالبہ کا منفرد عالمی ریکارڈ

کیرالہ کے کوٹایم کی رہنے والی 25 سالہ ریحانہ شاہجہاں تعلیمی میدان میں یہ مظاہرہ کرکے تاریخ کی پہلی خاتون بن گئی ہیں اور یہ منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

حیدرآباد: کیرالہ کی ایک لڑکی ریحانہ شاہجہاں نے صرف 24 گھنٹوں میں مختلف کورسز میں 81 آن لائن سرٹیفکیٹس حاصل کئے۔ ریحانہ نے ایک ہی دن میں سب سے زیادہ آن لائن سرٹیفکیٹس (75) کے پچھلے عالمی ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ کر انٹرنیشنل بک آف ریکارڈز میں جگہ بنائی ہے جو نہ صرف کیرالہ بلکہ پورے ملک کے لئے فخر کی بات ہے۔

https://www.instagram.com/p/CfYPl2tJB5A/

کیرالہ کے کوٹایم کی رہنے والی 25 سالہ ریحانہ شاہجہاں تعلیمی میدان میں یہ مظاہرہ کرکے تاریخ کی پہلی خاتون بن گئی ہیں اور یہ منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں کامرس میں ماسٹرز (ایم کام) میں انہیں داخلہ حاصل نہیں ہوسکا تھا جس کے بعد انہوں نے پوسٹ گریجویشن کے دو کورسز کے لئے آن لائن داخلہ لیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے سوشل ورک میں ماسٹرز کے لئے بھی اپلائی کیا۔ اس کے ساتھ ڈپلومہ ان گائیڈنس اینڈ کونسلنگ کورس میں بھی داخلہ لیا۔

پی جی کے بعد ریحانہ شاہجہاں نے کامن ایڈمیشن ٹیسٹ (سی اے ٹی) کا امتحان پاس کیا اور جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ہی ایم بی اے پروگرام میں داخلہ حاصل کرلیا۔

وہ اپنی اس کامیابی کا سہرا اپنی بہن نہلا کو دیتی ہیں، جو ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کرتی رہی ہیں۔ ریحانہ کی بہن اس وقت لندن میں کام کرتی ہیں، وہ دہلی یونیورسٹی کے لیڈی شری رام کالج کی طالبہ رہ چکی ہیں۔

ریحانہ شاہجہاں نے دہلی میں ویمنز مینی فیسٹو کے نام سے ایک این جی او میں بھی کام کیا ہے۔