ورنگل میں آن لائن کرکٹ بٹنگ کا ریاکٹ بے نقاب

آرگنائزرس (منتظمین) بنیادی طور پر ممبئی سے یہ ریاکٹ چلا رہے تھے اور ایک ویب سائٹ کے ذریعہ کسٹمرس کو بنائے رکھے تھے۔

حیدرآباد: ورنگل پولیس نے آج 2آرگنائزرس کو گرفتار کرتے ہوئے ورنگل شہر میں آن لائن کرکٹ بٹنگ کے ریاکٹ کا پردہ فاش کیا ہے اور ان دونوں گرفتار شدگان کے قبضہ سے 2کروڑ روپے سے زائد نقد رقم ضبط کرلی ہے۔

آرگنائزرس (منتظمین) بنیادی طور پر ممبئی سے یہ ریاکٹ چلا رہے تھے اور ایک ویب سائٹ کے ذریعہ کسٹمرس کو بنائے رکھے تھے۔

حالیہ ٹی20 ورلڈ کپ اور انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی گئی ٹی ٹوینٹی سیریز کے میاچوں پر بھی سٹہ وصول کیا گیا تھا۔

ایک اہم اطلاع ملنے پر کاکتیہ یونیورسٹی کیمپس پولیس نے دھاوا کرتے ہوئے 2منتظمین ایم پرساد اور ابھئے ولاس راؤ کو گرفتار کرلیا ہے اولذکر ملزم ضلع ہنمکنڈہ کا متوطن بتایا گیا ہے جبکہ آخر الذکر ایوت محل مہاراشٹرا کا رہنے والا بتایا گیا ہے۔

ورنگل پولیس کمشنر ڈاکٹر ترون جوشی نے آج میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ملزمین کے قبضہ سے 2کروڑ 5لاکھ اور 14ہزار روپے ضبط کرلئے گئے۔ پولیس نے 15ڈبیٹ کارڈز اور 43چیک بکس کوضبط کرلیا جن کا استعمال کرتے ہوئے مختلف بینکوں سے رقم ڈرا کرلیا کرتے تھے۔

8 موبائل فونس کو جنہیں سٹہ کیلئے استعمال کیا جاتا تھا، بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک موبائیل فون پر واٹس ایپ گروپ تھا اور ہر گروپ 150سے200ارکان پر مشتمل تھا۔

طریقہ کار کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرگنائزرس، کسٹمرس بنانے کے بعد یوزر نام اور پاسپورڈ کے ساتھ لنکس روانہ کرتے تھے تاکہ وہ، آن لائن بٹنگ میں شرکت کرسکیں۔ کئی کسٹمرس نے اس غیر قانونی کھیل میں بھاری رقم گنواں چکے ہیں مگر انہوں نے پولیس میں شکایت درج نہیں کرائی۔

ریاکٹ کا اصل سرغنہ کا پتہ لگانے کے لئے پولیس کی ایک ٹیم کو ممبئی روانہ کیا جائے گا اور اس بات کا بھی پتہ لگایا جائے گا کہ دیگر تنظیمیں کہاں سے فعال ہیں، ترون جوشی نے بتایا کہ رامچندرا پورم پولیس حیدرآباد نے 2019 میں پرساد اور اس کے دو ساتھیوں کو کرکٹ بٹنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھامگر بعد میں پرساد ہنمکنڈہ منتقل ہوکر کرکٹ بٹنگ شروع کردی تھی۔ حفیظ پیٹ میں پرساد کا ریڈی میٹ گارمنٹس کا کاروبار ہے۔

ڈی سی پی کے پشپا ریڈی سنٹرل زون، ہنمکنڈہ اے سی پی جتیندر ریڈی، انسپکٹر کے یو کیمپس پولیس اسٹیشن جناردھن ریڈی، سب انسپکٹر سمپت، پرشانت،سبحان شاہ نے اس ریاکٹ کو بے نقاب کیا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.