وزیر تعلیم کے ہاتھوں باٹا سنگارام میں عارضی فروٹ مارکٹ کا افتتاح

ریاستی وزیر نے کہا کہ بہت جلد کوہیڈا میں مستقل فروٹ مارکٹ قائم کی جائے گی جو بین الاقومی معیار کی حامل اور براعظم ایشیاء میں سب سے بڑی فروٹ مارکٹ ہوگی۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر تعلیم پی سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ ریاستی حکومت کا ہر فیصلہ عوام کی فلاح وبہبود گی کے پیش نظر کیا جاتا ہے۔

آج ضلع رنگاریڈی میں عبداللہ پور مٹ کے باٹا سنگارم لاجسٹکس پارک میں نئی فروٹ مارکٹ کا افتتاح انجام دینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ گڈی انارام فروٹ مارکٹ کو یہاں منتقل کرتے ہوئے باٹا سنگارام میں عارضی فروٹ مارکٹ قائم کی گئی ہے۔

افتتاح کے موقع پر اراکین اسمبلی ڈی سدھیر ریڈی، منچی ریڈی کشن ریڈی، ڈائرکٹر محکمہ مارکیٹنگ لکشمی بائی، ضلع کلکٹر، ضلع ایس پی و دیگر موجود تھے۔

سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ بڑھتی آبادی اور ٹریفک مسائل کو دیکھتے ہوئے گڈی انارام سے عارضی طور پر فروٹ مارکٹ باٹا سنگارام منتقل کی گئی ہے۔ ایسے میں کمیشن ایجنٹس کی ذمہ داری ہے کہ وہ تاجرین اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔

ریاستی وزیر نے کہا کہ بہت جلد کوہیڈا میں مستقل فروٹ مارکٹ قائم کی جائے گی جو بین الاقومی معیار کی حامل اور براعظم ایشیاء میں سب سے بڑی فروٹ مارکٹ ہوگی۔

انہوں نے تاجرین کو اُس وقت تک مسائل پیدا کئے بغیر تجارتی سرگرمیاں جاری رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے بہترین انتظامات انجام دئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی تاجر کو خدشات کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

سبیتا اندرا ریڈی نے کہاکہ یہ عارضی فروٹ مارکٹ18ایکڑاراضی پرقائم کی گئی ہے جس میں کولڈاسٹوریج بلڈنگ‘تاجروں اورحمالوں کیلئے ریسٹ روم کینٹین اوردیگرسہولتیں دستیاب رہیں گی۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.