وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لئے حکومت سنجیدہ:محمودعلی

اس موقع پر وزیر داخلہ نے وقف جائیدادوں کے بارے میں باری باری جانکاری حاصل کی جس پر انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں واقع وقف جائیدادوں کی حفاظت اور غیر مجاز قبضوں کی برخاستگی کے لیے بر وقت اقدامات کئے جارہے ہیں۔

حیدرآباد:ریاست بھر میں وقف جائیدادوں کی حفاطت اوروقف املاک پرغیر مجاز قبضوں کوبرخاست کرانے حکومت تلنگانہ سنجیدہ ہے۔ بالخصوص چیف منسٹرکے چندرا شیکھرراؤوقف زمینات کی حفاظت کیلئے فکر مند ہیں۔

یہ دعویٰ ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے پیر کے دن اپنے دفتر واقع لکڑی کا پْل پرمنعقدہ ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس میں کیا۔

جس میں وقف بورڈ چیرمن محمد سلیم، چیف ایکزیکیٹیو آفیسر شاہنواز قاسم، جی ایچ ایم سی کمشنر لوکیش کمار، سائبر آباد پولیس کمشنر اسٹیفن رویندر، سائبر آباد ڈی سی پی وینکٹیشورلو، جی ایچ ایم سی زونل کمشنر(سیری لنگم پلی)روی کمار‘ حیدرآباد اور رنگاریڈی اضلاع کے آر ڈی اوز کے علاوہ وقف ملازمین اور دیگر شریک تھے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے وقف جائیدادوں کے بارے میں باری باری جانکاری حاصل کی جس پر انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں واقع وقف جائیدادوں کی حفاظت اور غیر مجاز قبضوں کی برخاستگی کے لیے بر وقت اقدامات کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے وقف ملازمین سے کہا کہ انہیں غیر مجاز قبضوں کی برخاستگی میں محکمہ ریونیو، بلدیہ اور پولیس کی ضرورت ہوتی ہے اگر ان کا تعاون رہا تو کام میں آسانی ہوگی۔

چیف ایکزیکیٹیو آفسر شاہنواز قاسم نے وقف جائیدادوں کی تفصیلات سے واقف کروایا اور کہا کہ وقف بورڈ اپنی کارکردگی بہتر طریقہ سے انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے وزیر داخلہ سے کہا کہ وقف بورڈ میں عملہ کی کمی ہے جس کے لیے حکومت سے نمائندگی کی گئی ہے۔

سی ای او وقف بورڈ نے کہا کہ اگر وقف بورڈ میں عملہ کا تقرر ہوگا تو وقف بورڈ کی کارکردگی اور بہتر ہوگی۔ بالخصوص زمینی سطح پربہترکام ہوگا۔

وزیر داخلہ محمد محمود علی نے تمام تفصیلات حاصل کرنے کے بعدکہا کہ تلنگانہ حکومت وقف املاک پر غیر مجاز قبضوں کو ہر گز بر داشت نہیں کرے گی۔ہر حال میں وقف املاک کی حفاظت لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقف املاک کی حفاظت کے لیے تمام متعلقہ محکمہ جات ریونیو‘بلدیہ اور پولیس کو احکامات جاری کئے جائیں گے کہ وہ حسب ضرورت وقف بورڈ عملہ سے تعاون کریں۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.