ٹی آر ایس رکن اسمبلی کے خلاف سوشل میڈیا پر غلط تشہیر

پولیس نے اس معاملہ میں بی جے پی کے سات کارکنوں کے خلاف معاملہ درج کیا ہے اور چار کو گرفتار کرلیا،تین ملزم فرار ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمراں جماعت ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی اور ایک خاتون کے درمیان ناجائز تعلقات کی سوشل میڈیا پر غلط تشہیر کرنے والے بی جے پی کے چار کارکنوں کو ورنگل پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بلکاسمن، اسمبلی میں چننور حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ان گرفتار کارکنوں نے بلکا سمن کے ایک خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر غلط تشہیر کی تھی۔

ورنگل کے پولیس کمشنر ترون جوشی نے میڈیا کے سامنے چار ملزمین کو پیش کیا اور بتایا کہ حضور آباد کے ضمنی انتخاب سے ایک دن قبل کملا پور سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے چند کارکنوں نے ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی بلکا سمن اور کملا پور کی ایک خاتون کے درمیان ناجائز تعلقات کی سوشل میڈیا پر غلط تشہیر کی تھی جس پر خاتون کے شوہر نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔

پولیس نے اس معاملہ میں بی جے پی کے سات کارکنوں کے خلاف معاملہ درج کیا ہے اور چار کو گرفتار کرلیا،تین ملزم فرار ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.