پرائمری اسکولس کی کشادگی کے خلاف عدالت میں عرضی

خانگی ٹیچر بالا کرشنا کی جانب سے داخل کردہ عرضی میں پری پرائمری اور پرائمری کے فزیکل کلاسس کے آغاز پر خدشات کااظہار کیاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ ہائی کورٹ میں اسکولس کی کشادگی اور فزیکل تعلیم کے آغاز کے خلاف مفاد عامہ کے تحت درخواست داخل کی گئی۔

خانگی ٹیچر بالا کرشنا کی جانب سے داخل کردہ عرضی میں پری پرائمری اور پرائمری کے فزیکل کلاسس کے آغاز پر خدشات کااظہار کیاگیا۔

انہوں نے اپنی درخواست میں تحریر کیا کہ کورونا کی تیسری لہر کے خطرہ کے درمیان پری پرائمری اور پرائمری فزیکل کلاسس کاآغاز مناسب نہیں ہے۔

حکومت کی جانب سے اس ضمن میں جاری احکامات پر روک لگانے کامطالبہ کیاگیا۔

انچارج چیف جسٹس ایم ایس رام چندر راؤ کی بنچ نے عرضی کی سماعت کی۔ اس درخواست پر 31 اگست کو غور کرنے کافیصلہ کیاگیا۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.