پرائیویٹ بینک کے اے ٹی ایم میں اچانک آگ لگ گئی

پولیس اس بات کی جانچ کررہی ہے کہ آیااے ٹی ایم مشین میں چوری کی ناکام کوشش کے بعد نامعلوم افراد نے اس اے ٹی ایم سنٹر کو آگ لگادی یا پھر تکنیکی وجوہات کی بنا پر اس میں آگ لگی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع مستقر میں ایک پرائیویٹ بینک کے اے ٹی ایم میں اچانک آگ لگ گئی۔

کل رات پیش آئے اس واقعہ کے سلسلہ میں مکان مالک نے فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو چوکس کیاجس کے بعد فائر بریگیڈ کے اہلکار وہاں پہنچے اور آگ پر قابو پایا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے صورتحال کا جائزہ لیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔

پولیس اس بات کی جانچ کررہی ہے کہ آیااے ٹی ایم مشین میں چوری کی ناکام کوشش کے بعد نامعلوم افراد نے اس اے ٹی ایم سنٹر کو آگ لگادی یا پھر تکنیکی وجوہات کی بنا پر اس میں آگ لگی۔

پولیس اے ٹی ایم کے قریب لگے سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج کا بھی تجزیہ کررہی ہے۔آگ کے ساتھ اے ٹی ایم سے کثیف دھواں بھی نکل رہا تھا۔مقامی افراد نے کہا کہ کل شب تقریبا ایک بجے اس اے ٹی ایم مشین سے بڑی آواز آئی اوردیکھتے ہی دیکھتے اس میں آگ لگ گئی۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.