پوچم پلی کا بہترین سیاحتی مرکز کے طور پرانتخاب

مرکزی وزیر کشن ریڈی نے کہاکہ وہ تلنگانہ کے عوام خصوصاً پوچم کے افراد کی جانب سے اظہارتشکرکرتے ہیں کہ مذکورہ موضع کا سیاحت کے بہترین موضع کے لئے انتخاب کیاگیاہے۔

حیدرآباد: نلگنڈہ میں واقع موضع پوچم پلی کوسیاحت کے بہترین مواضعات میں سے ایک منتخب کیاگیاہے۔ یہ بات مرکزی وزیر جی کشن ریڈی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتائی گئی ہے۔

یونائٹیڈ نیشن ورلڈٹورازم آرگنائزیشن (یو این ڈبلیو ٹی او) کی جانب سے تلنگانہ کے پوچم پلی کوسیاحت کے بہترین مواضعات سے ایک منتخب کئے جانے پر مرکزی وزیر سیاحت وثقافت جی کشن ریڈی نے موضع کے افراد کو مبارکباددی ہے اورکہاکہ 2دسمبر 2021 میں میڈریڈرپیسن میں یوین ڈبلیوٹی او کی جنرل اسمبلی کے 24سیشن میں باوقار ایوارڈ پیش کیاجائے گا۔

مرکزی وزیر کشن ریڈی نے کہاکہ وہ تلنگانہ کے عوام خصوصاً پوچم کے افراد کی جانب سے اظہارتشکرکرتے ہیں کہ مذکورہ موضع کا سیاحت کے بہترین موضع کے لئے انتخاب کیاگیاہے۔

انہوں نے وزارت کے عہدیداروں کابھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے مذکورہ کے تعلق سے نمائندگی کی ہے۔ضلع نلگنڈہ میں واقع پرچم پلی کو ہندوسان کا سلک سٹی کہاہے۔یہاں کی ساڑیوں کی منفرد انداز سے بنوائی کی جاتی ہے جو ایکت کہلاتا ہے یہاں بنوائی اور ساڑیوں کی تیاری کے لئے یہ موضع مشہورہے۔

یواین ڈبلیوٹی او پائیٹ پراجکٹ کے تحت ایسے مواضعات کاانتخاب کیاجاتا ہے جو اپنی خدمات اور فنکاری کے لئے مشہور ہے۔یواین ڈبلیو ٹی او کو وزارت سیاحت نے ہندوستان سے تین مواضعات کی سفارش کی تھی جن میں کونگ تھانگ(مگھیالہ) لادھاپورا کھاس (مدھیہ پردیش) اورپوچم پلی (تلنگانہ) شامل ہیں جس میں پوچم پلی کا یواین ڈبلیوٹی او کی جانب سے انتخاب کیاگیا اور سیاحت کے بہترین مواضعات میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔

بھودن تحریک کیلئے بھی یہ مشہور ہے۔18 اپریل 1951کواچاریہ دنوبھا بھاوے نے مذکورہ موضع سے تحریک شروع کی تھی۔ویوینگ ٹیکنیس اورمالامال ہینڈلوم رویات کے لئے بھی یہ موضع مشہور ہے۔17 اگست کو پہلے یوم قومی ہینڈلوم کانریندر مودی نے افتتاح کیا تھا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.