چیف جسٹس ہیما کوہلی کے اعزاز میں پراثر وداعی تقریب

جسٹس ہیما کوہلی کو ترقی پر سپریم کورٹ جج مقرر کیا گیا ہے جس کے پیش نظر آج ہائی کورٹ کے احاطہ میں جسٹس کوہلی کی وداعی تقریب منعقد کی گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ کے ججس، وکلا اور بار اسوسی ایشن کے ارکان نے چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس ہیما کوہلی کے اعزاز میں ایک پراثر وداعی تقریب کا اہتمام کیا۔

جسٹس ہیما کوہلی کو ترقی پر سپریم کورٹ جج مقرر کیا گیا ہے جس کے پیش نظر آج ہائی کورٹ کے احاطہ میں جسٹس کوہلی کی وداعی تقریب منعقد کی گئی۔

واضح رہے کہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے سپریم کورٹ کے ججس کے تقررات کے سلسلہ میں کالجیم کی سفارش کو منظوری دی ہے۔ اس سفارش میں جسٹس ہیما کوہلی کا نام بھی شامل ہے جنہیں سپریم کورٹ جج کے عہدہ پر ترقی دی گئی۔

جسٹس کوہلی 2ستمبر 1959 میں پیدا ہوئیں۔ یونیورسٹی آف دہلی سے ایل ایل بی کی تکمیل کے بعد انہوں نے 1984 میں دہلی بار کونسل میں شامل ہونے کے بعد پیشہ وکالت شروع کردیا۔

29 مئی2006ء کو ان کا دہلی ہائی کورٹ میں بحیثیت ایڈیشنل جج تقرر عمل میں لایا گیا۔29/ اگست2007 میں انہیں مستقل جج بنایا گیا۔7جنوری 2021 سے وہ تلنگانہ ہائی کورٹ کی چیف جسٹس کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.