چیف منسٹر پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام : مانیکم ٹیگور

انہوں نے کہا کہ صدر ٹی آر ایس نے دلت فرد کو چیف منسٹر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے خود چیف منسٹر بن گئے۔ انہوں نے نہ صرف دلت طبقات کے ساتھ دھوکہ کیا بلکہ ثابت کردیا کہ وہ اقتدار کے بھوکے ہیں۔

حیدرآباد۔: انچارج ٹی پی سی سی مانیکم ٹیگور نے کہا کہ ملک میں دلتوں کی حقیقی ہمدرد جماعت کانگریس پارٹی ہی ہے۔ آج اندرا بھون میں دلت سل کے اراکین عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں پنچاب واحد ریاست ہے جہاں کا چیف منسٹر دلت طبقہ سے تعلق رکھتا ہے اور ایک دلت شخص کو چیف منسٹر بنانے کا کارنامہ صرف کانگریس پارٹی نے انجام دیا ہے۔

اسی طرح تلنگانہ اسمبلی میں سی ایل پی قائد کے طور پر بھٹی وکرامارکہ کو فائز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹی آر ایس نے دلت فرد کو چیف منسٹر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے خود چیف منسٹر بن گئے۔

انہوں نے نہ صرف دلت طبقات کے ساتھ دھوکہ کیا بلکہ ثابت کردیا کہ وہ اقتدار کے بھوکے ہیں۔ جب کانگریس نے دلت طبقہ کے فرد کو قائد اپوزیشن بنانے کا اعلان کیا تو کے سی آر نے ایک کے بعد دیگر کانگریس قائدین کو خریدتے ہوئے انحراف کرنے کی ترغیب دی۔

مانیکم ٹیگور نے مزید کہا کہ کے سی آر محض انتخابات میں سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے ایس سی، بی سی اور ایس ٹی طبقات کو استعمال کررہے ہیں۔

مانیکم ٹیگور نے کے سی آر کو چیالنج کیا کہ اگر انہیں دلتوں سے حقیقی معنوں میں محبت ہے تو2023 اسمبلی انتخابات کے بعد دلت فرد کو چیف منسٹر بنانے کا اعلان کریں۔ اس اجلاس سے صدرنشین ایس سی سل پریتم سکریٹری اے آئی سی سی سمپت کمار، کارگذار صدر ٹی پی س سی، مہیش کمار گوڑ، ودیگر نے خطاب کیا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.